بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔
فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے تسپ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ضعیف العمر شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین سکنہ تسپ ڈمب جبکہ زخمی شخص کی شناخت گل محمد کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق پنچی کلگ کے رہائشی محمد حسین ولد جمعہ خان اور علی ولد رحمت سکنہ گوارگو حال پنچی چتکان بازار سے اپنے گھر واقع پنچی کہن جارہے تھے کہ ایراپ میں مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا جس سے محمد حسین موقع پہ ہلاک جبکہ علی شدید زخمی ہوئے۔
لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔