پنجگور: فورسز کے ہاتھوں تین افراد حراست بعد لاپتہ

196

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فورسز نے پنجگور کے علاقے کیلکور سری گڈگی میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نواز ولد عیسیٰ اور اللہ بخش ولد سخی داد کے ناموں سے ہوئی ہے، تاہم فورسز نے بعد ازاں اللہ بخش کو چھوڑ دیا جبکہ نواز تاحال لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے وقت گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں نواز عطاشاد ڈگری کالج تربت علم ہے جنہیں فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

درین اثنا پنجگور کے علاقے وشبود سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز ریاستی حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت فیض ولد وحید کے نام سے ہوئی ہے۔