پنجگور سے تعلق رکھنے والا بچوں کا اغواء کار گرفتار

308

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے اسسٹنٹ کمشنر نال نے کاروائی کرتے ہوہے حب سے اغواء شدہ 2 بچے نال سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا –

ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو کی زیر نگرانی میں ہڑمبو چیک پوسٹ انچارج و دیگر اہلکاروں نے مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2 دن قبل حب چوکی سے 2 بچے اغواء ہوئے تھے جنہں براستہ نال پنجگور لے جارہے تھے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نال نے لیویز فورس کے ہمراہ ہڈمبو چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسحاق والد کریم داد قوم بلوچ سکنہ چتکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے دونوں مغوی بچوں شاہنواز والد ریاض قوم مہاجر سکنہ کراچی، عارف والد افتخار قوم پشتون سکنہ کراچی کو برآمد کے ملزم کے خلاف 364. section 3 درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔