پنجگور :ایک شخص حراست بعد لاپتہ

170

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی شناخت سعد اللہ ولد حاجی حمید کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو فورسز نے پنجگور کے علاقے گرمکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا نارکنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

گذشتہ دنوں کیچ کے علاقے ہیرونک سے فورسز نے ایک 11 سالہ بچہ سمیت تین افراد کو لاپتہ کردیاتھا۔

حراست بعد،لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شھمیر ولد بدل ، نذیر ولد بنگل اور اس کے گیارہ سالہ بچے سے ہوئی ہے۔

پاکستانی فورسز کی ان کاروائیوں کےخلاف بدھ کے روز ہیرونک کی عوام نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ کو بلاک کردیاتھا۔