پنجگور اور تر بت میں میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی یل ایف

454

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر پنجگور اور تربت میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں ہسپتال میتگ (محلہ) اور پنجگور میں رخشان کور کے پل پر قائم فوجی چوکیوں پر سرمچاروں نے دستی بم پھینکا جو چوکی کے اندر جاگرے۔ ان حملوں قابض فورسز کو جانی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض ریاست کے 14 اگست کی تقریبات بلوچ قوم کی غلامی کو تقویت دینے کا بہانہ ہیں۔ عوام ان سے دور رہیں۔ قابض فورسز اور انکے معاون کار سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ بلوچ قومی آزادی کے خلاف قابض ریاست کا ساتھ دینے والے تمام کارندے ہمارے نشانے پر ہیں اور انکو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔