پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ ، دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ پر رہا

545

 

پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینکشن پاکستان‘ یعنی پاکستان پر پابندی کا ہیش ٹیگ دنیا کے کئی ممالک میں ٹرینڈ کرتا رہا –

سینکشن پاکستان ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے افغانستان میں پاکستانی مداخلت کا الزامات لگاتے ہوئے پاکستان پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے –

بعض صارفین نے طالبان کی پشت پناہی پر پاکستان کو الزام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان مستحکم افغانستان کے حق میں نہیں بلکہ اسے طالبان کے زریعے اپنا ایک زیر اثر علاقہ بنانا چاہتا ہے –

یہ ہیش ٹیگ ٹوئیٹر پر سے سے پہلے گزشتہ مہینے سابق کینیڈین وزیر کرس الیگزینڈر نے اپنے ایک ٹویٹ میں استعمال کیا اور آج بھی سابق وزیر نے اپنے کئی ٹویٹ میں اس ہیش ٹیگ کو استعمال کیا جسے افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح اور دیگر شخصیات نے ری ٹوئیٹ کیا ہے –

اس وقت یہ ہیش ٹیگ کئی یورپی ممالک میں بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے –