پاکستان آئی ایس آئی نے جیش العدل کے 600 جنگجو افغانستان روانہ کیا ہے – رحمت اللہ نبیل

916
فائل فوٹو

پاکستان خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جیش العدل کے چھ سو کے قریب شدت پسند جنگجو افغان طالبان کی مدد کےلئے افغانستان روانہ کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پہ لکھا ہے کہ طالبان و جیش العدل کے درمیان اختلافات کے باوجود پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے طالبان کی مدد کےلئے چھ سو کے قریب جیش العدل کے جنگجوؤں کو افغانستان کے صوبے نیمروز ، ہرات اور فراہ روانہ کیا ہے۔

رحمت اللہ نبیل نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایس آئی نے جیش العدل کے چھ سو جنگجوؤں کو بلوچستان کے علاقے دالبندین، نوشکی، ماشکیل اور پنجگور سے روانہ کیا اور انھیں ہر طرح کی جنگی سازوسامان سے لیس کیا ہے ۔

خیال رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے حملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو صوبائی دارالحکومتوں پر بھی طالبان نے قبضہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے قطر میں واقع فوجی اڈے سے اپنے بی باون اور ڈرون جنگی طیاروں کو افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پہ حملہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔