والد کے بعد بیٹا بھی جبری گمشدگی کا شکار

224

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران سے 2013 کو جبری طور پر لاپتہ جمیل احمد کا نوجوان بیٹا بھی جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

لاپتہ جمیل بلوچ کے بیٹے نجیب بلوچ کو 11 کو فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

لاپتہ جمیل بلوچ کی بیٹی اسماء بلوچ نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا‏ میری ابو کو لاپتہ کرنے کے بعد اب میرے بھائی نجیب بلوچ کو لاپتہ کردیا گیا ہے-

اسماء بلوچ کے مطابق انکے بھائی کو 11اگست کے روز پنجگور سے کراچی جاتے ہوئے رخشان کور صرادک پوسٹ پر شناختی کارڈ چیک کرنے بعد سیکورٹی فورسز اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کے بعد سے بھائی کے بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی –

اسماء بلوچ نے حکومت و انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے بھائی اور والد کی با حفاظت بازیابی میں کردار ادا کریں-