نورا فتیحی نے بالٹی سے کس پر حملہ کیا؟

677

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ نورا فتیحی کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں پانی کی بالٹی دکھائی دے رہی ہے۔

اداکارہ اِن دنوں چھٹیاں منانے اپنے ملک کینیڈا گئی ہوئی ہیں۔

نورا نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں ان کی گاڑی سڑک پر غلط سمت پر کھڑی نظر آئی جس پر ان کی قریبی دوست نے ہلکے پھلکے انداز میں ان کی نشاندہی کی۔

ویڈیو میں نورا کو بالٹی اٹھائے اپنی دوست کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دوست کی گاڑی کا شیشہ بند تھا جس کے سبب وہ اس حملے سے بچ گئیں۔

ویڈیو میں نورا نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ نے مجھے بدل دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کی دوسری دوست ان کے گانے ‘ساقی ساقی’ پر رقص کررہی ہیں جن پر نورا نے بوتل سے پانی بھی پھینکا۔

نورا اور ان کی دوستوں کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں جب کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اس انداز میں دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔