مند میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

288

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ کل ہفتہ کی شام سرمچاروں نے مند میں اسپی کہن اور باغ زوا کے درمیان حمزہی کوہ پر فوجی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ بعد میں چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ سرحد کے قریب ان علاقوں میں کئی فوجی چوکیاں قائم ہیں جو باڑ لگانے والی کمپنیوں کو بھی سیکورٹی فراہم کر رہی ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔