مستونگ: فائرنگ کے واقعہ میں میاں بیوی ہلاک

211

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے دشت تیرا میل کے مقام پر پیش آیا جہاں فائرنگ کے واقعہ میں میاں بیوی ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں نے چند سال قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی۔

تاہم ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے دونوں کو ان کے رشتہ داروں نے غیرت کے نام پہ قتل کیا ہے۔