قلات: زہریلی خوراک کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی حالت تشویشناک

275

قلات کے یونین کونسل نیچارہ میں زہریلی خوراک کھانے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی متاثرین میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں-

متاثرین کو نیچارہ میں ابتدائی امداد کے بعد قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

تفصیلات کے مطابق نیچارہ میں محمد رحیم نیچاری کے گھر میں خاندان کے افراد چائے پینے سے حالت غیر ہوگئی جن میں کچھ افراد بے ہوش بھی ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق چائے میں زہریلا جانور گرنے کا شبہ ہے۔

متاثرین میں محمد رحیم اور منیر احمد سمیت چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں جنہیں نیچارہ سول ڈسپنسری میں طبی امداد کے بعد بذریعہ ایمبولینس قلات ڈی ایچ کیو لایا گیا جہاں پر متاثرین کو طبی امداد دی گئی۔