فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک شخص بازیاب

192

 

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور سے دو روز قبل ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جبکہ 12 اگست کو لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو دن قبل پاکستانی فورسز نے پنجگور کے علاقے کیلکور میں ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت حکیم ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے کیلکور کے علاقے گڈگی زراگو سے حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جس کے بعد اس کے حوالے سے خاندان کو کچھ معلوم نہیں وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دو سال قبل بھی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جو ایک سال کی طویل گمشدگی کے بعد بازیاب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں نہ رکنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

دریں اثنا ادھر کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 12 اگست کو دشتی بازار سے لاپتہ ہونے والے اخلاق ولد پیر بخش بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔