بلوچستان کے ضلع خضدار کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خضدار کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے اس کے علاوہ خضدار قلات ڈویژن کا اہم شہر ہے لیکن بدقسمتی سے خضدار ایئر پورٹ کو 25 سال سے فضائی سفر کے لیے معطل کیا گیا ہے-
عوامی حلقوں کے مطابق کسی بھی منتخب نمائندے نے سفر کے لیے ہوائی اڈے کو بحال کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کسی نے یہ مسئلہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ خضدار ایئرپورٹ کو سابق جنرل مشرف نے اپنے دور میں سیکورٹی رسک کے طور پر بند کر دیا تھا جبکہ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نے اپنے دور میں خضدار کا دورہ کرنے کے بعد لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایئرپورٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کریں گے لیکن دیگر نمائندوں کی طرح ان کے وعدے صرف وعدے ہی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری کے مطابق ضلع خضدار کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہیں۔
خضدار کے مکین و عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ خضدار ائیرپورٹ پر ہوائی سفر کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کراچی یا کوئٹہ ائیرپورٹ کا رخ کرتے ہیں اس کے علاوہ زیادہ تر لوگ بین الاقوامی سطح پر کراچی ایئرپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خضدار ایئرپورٹ کی بحالی کے لیے عوام نے اپنی پوری کوشش کی لیکن انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا خضدار کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے-
انہوں نے مطالبہ کیا ہے قلات ڈویژن کے باقی اضلاع کی آبادی بھی بھڑ رہی ہے اس نقطہ نظر میں حکومت کو ہوائی اڈے کی بحالی پر غور کرنا چاہیے۔