عوام چودہ اگست کے پاکستانی تقریبات سے دور رہیں، تقریبات کو نشانہ بنائیں گے، بی ایل ایف

486

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ 14 اگست یعنی قیام پاکستان کا دن بلوچ قوم سمیت خطے کے تمام اقوام کیلئے ایک سیاہ دن ہے۔ پاکستان کے وجود کی وجہ سے بلوچ قوم اپنی آزادی سے محروم ہوگئی۔اس غیر فطری ریاست کے قیام سے نہ صرف بلوچ بلکہ سندھی، پشتون اور سرائیکی سمیت دوسرے اقوام اپنی قومی آزادی، حیثیت اور شناخت سے محروم کئے گئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قیام پاکستان کی جشن سے بلوچوں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ بلوچ قوم نہ تو اپنی محکومی کا جشن منا سکتا ہے اور نہ اپنے دشمن کی خوشی کے تقریبات میں شامل ہوکر اپنی جگ ہنسائی کرسکتا ہے۔ پاکستان طاقت، لالچ اور دھمکیوں کے ذریعے ایک حلقہ کو اپنے تابع رکھ کر انہیں مراعات کے ذریعے پاکستانی بنانے کی کوشش میں ہے۔ ان میں کچھ لالچ اور کچھ خوف کی وجہ سے پاکستان کے قیام کی دن کے مناسبت سے تقریبات میں شرکت کرکے اسے جشن آزادی کا نام دینے پر تُلے ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ چودہ اگست کو مختلف تقریبات کے سلسلے میں بلوچستان میں لوگوں کو فوجی طاقت کے ذریعے اکھٹا کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں کیچ میں بارڈر ٹریڈ یونین کو مزاکرات کے نام پر دھوکے سے سرحد پر اکھٹا کرکے جو تقریباتی ڈرامہ رچایا جارہا ہے وہ ایک شرمناک عمل ہے پہلے سرحدی تجارت پر پابندی عائد کرکے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا گیا اب مزاکرات کے نام پر انھیں دھوکہ دے کر چودہ اگست کوایک تقریب میں بلایا جارہا ہے تاکہ اس مزاکراتی تقریب کو جشن پاکستان کی تقریب قرار دیا جاسکے۔ اسلئے ہم بارڈر ٹریڈ یونین مکران کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سرحدی تجارت کی بحالی کے معاملے پر مزاکرات کی تقریب چودہ اگست کی بجائے کسی اور دن منعقد کریں تاکہ سرمچاروں کے حملوں میں نقصان سے بچ سکیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ان کاروباری حضرات کو معلوم ہونا چاہیئے کہ کاروبار ان کا انسانی حق ہے۔ پاکستان جیسی ریاستوں میں حق کیلئے مزاحمت کرنا پڑتی ہے۔ دوسرے کا احسان مند ہونے سے بہتر ہے کہ آپ لوگ اپنے حق کیلئے لڑنا سیکھیں۔

ہم تمام بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چودہ اگست کے پاکستانی تقریبات سے دور رہیں کیونکہ بی ایل ایف چودہ اگست کے تقریبات کو نشانہ بنائے گا۔ بلوچستان میں پاکستان کا جبری وجود اور جشن آزادی کے نام پر تقریبات کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہیں۔