عبدالوحید گھر کے واحد کفیل ہیں، بازیاب کیا جائے – والدہ

198

نوشکی سے جبری گمشدگی کا شکار نوجوان عبدالوحید ولد نظر مینگل کی والدہ کا کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لئے قائم احتجاجی کیمپ آمد، بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

عبدالوحید کی والدہ کے مطابق انکے بیٹے کو رشتہ داروں کے سامنے ریاستی ادارے اٹھاکر لے گئے جس کے بعد تاحال انکے بیٹے کے بارے میں ان کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے –

لاپتہ عبدالوحید کے والدہ نے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کے عبدالوحید انکے گھر کا واحد کفیل ہے بیٹے کے جبری گمشدگی کے باعث و شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں –

عبدالوحید ولد نظر مینگل کو 4 جون 2019 کو نوشکی سے حراست بعد لاپتہ کردیا گیا تھا –

دریں اثناء پنجگور سے لاپتہ پنجگور کالج کے طالب علم فیض محمد کے بازیابی کیلئے خواتین کا ڈپٹی کمشنر پنجگور ہاؤس و ایف سی کینٹ کے سامنے احتجاج مظاہرہ مظاہرین نے فیض احمد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا –

فیض محمد کی والدہ نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے کو گذشتہ ماہ گلزار اسپورٹس کلب وشبود سے نامعلوم افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جو تاحال فورسز کے حراست میں ہیں-