شہیدحیات بلوچ کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے بلوچستان بھر میں منائی گئی۔ بی ایس او

199

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مرکزی کال پر شہیدحیات بلوچ کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے بلوچستان بھر میں منائی گئی اور انکی یاد میں شمعیں روش کی گئیں۔

بی ایس او یونیورسٹی یونٹ اور شال زون کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے شرکت کرکے شمعیں جلاکر شہیدحیات بلوچ کو خراج عقیدت پیش کی جبکہ اوستہ محمد زون کی جانب سے بھی تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری غلام دستگیر بلوچ نے شرکت کی ۔

اسی طرح بی ایس او مستونگ زون کی جانب سے بھی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تنظیم کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حیات بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن کیے جبکہ بی ایس او گوادر اور جیونی زون میں بھی تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا ۔گوادر زون کی جانب منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بی این پی کے مرکزی کسان و ماہیگیر ڈاکٹرعزیز بلوچ نے شرکت کی۔ بعد میں شہیدحیات بلوچ کیلئے شعمیں چراغاں کیے گئے۔

بی ایس او تربت زون کے کابینہ عہدیداران پرمشتمل وفد نے شہیدحیات بلوچ کے گھر جاکر انکے بھائی سے ملاقات کی اور تنظیم کا پیغام پہچا کر ان سے اظہار یکجتی کی۔ تربت زون کے صدر بالاچ طاہر کی سربراہی میں وفد نے شہیدحیات بلوچ کے آخری آرام گاہ جاکر فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ زونل آفس میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرکے شعمیں جلاکر شہیدحیات بلوچ خراج عقیدت پیش کی گئی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شہیدحیات بلوچ کی برسی ہمیں بلوچستان پر ہونے والی جبر کی داستاں یاد دلاتی ہے۔حیات بلوچ سمیت سینکڑوں ایسے بلوچ طلباء کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا اور سینکڑوں کی تعداد میں انھیں لاپتہ کردیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ حیات بلوچ کی قتل ایک فرد کی غلطی نہیں بلکہ اداروں کی جانب سے بلوچ قوم کے ساتھ پونے والے سلوک اور رویے کی عکاسی کرتا ہے۔