بلوچ کش سی پیک کے خلاف ہماری مسلح مزاحمت مقصد کے حصول تک جاری رہے گا ۔ بیبگر بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہیکہ انکے تنظیم کےسرمچاروں نے کل شام پنجگور کے علاقے بالگتر سہاکی میں سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے قائم فورسز کی مرکزی کیمپ پر چاروں اطراف سے جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے کیمپ کے دو حفاظتی چوکیوں پر قبضہ کرکے پانچ اہلکار ہلاک کئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ چوکیوں پر قبضہ کرنے کے بعد فورسز کی مرکزی کیمپ پر راکٹوں اور خود کار اسلحے سے شدید حملہ کیا اس دوران پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد اہلکار کیمپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس دوران فورسز کی مدد کو آنے والے بیس سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلے کو مرکزی کیمپ کے قریب شدید حملے کا نشانہ بنایا جس پر کمک کیلئے آنے والے فورسز کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا فورسز کی حفاظتی چوکیوں پر ہمارے سرمچار آدھے گھنٹے تک قابض رہنے میں کامیاب رہے۔
بیبگر بلوچ نے کہا کہ بلوچ کش نام نہاد سی پیک منصوبے کے خلاف ہماری مسلح کاروائیاں تیز تر ہوں گے مزکورہ حملے کی ویڈیو فوٹیج جلد تنظیم کے آفیشل چینل پر جاری کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔