سمی بلوچ اور سیما بلوچ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے عہدیدار منتخب

784

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کے خالی عہدوں پر سمی بلوچ اور سیما بلوچ کو منتخب کردیا گیا۔

تنظیم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ‏وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جوائنٹ سیکریٹری کا عہدہ خالی تھا، مشاورت سے ‎سمی بلوچ کو جوائنٹ سیکریٹری اور مکران کے لیے سیما بلوچ کو کوآرڈینٹیر مقرر کیا گیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز گذشتہ ایک دہائی کے زائد عرصے سے بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف متحرک ہے۔ نصراللہ بلوچ تنظیم کے چیئرمین اور ماما قدیر بلوچ وائس چیئرمین کے عہدوں پر فائز ہیں۔

وی بی پی ایم کے دیگر عہدیداروں کے کے حوالے سے پوچھنے پر تنظیم کے چیئرمین نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ماضی میں تنظیم کے تمام عہدیدار منظر عام پر تھے لیکن تنظیمی عہدیداروں کو جبری گمشدگیوں اور دیگر مشکلات کا سامنے کرنے پر فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ عہدیدار کے رضامندی سے ہی سن کا نام ظاہر کیا جائے گا۔

جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے والی سمی بلوچ گذشتہ کئی سالوں سے اپنے والد ڈاکٹر دین محمد بلوچ کے بازیابی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ اس دوران اس نے وی بی پی ایم کے کوئٹہ تا کراچی اور اسلام آباد تک لانگ مارچ کرچکی ہے۔

سیما بلوچ لاپتہ شبیر بلوچ کی ہمشیرہ ہے، شبیر بلوچ بی او آزاد کے رہنماء تھے جنہہں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔