زیارت بم حملے میں لیویز فورس کے 6 اہلکار ہلاک کئے – بی ایل اے

687

 

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زیارت میں قابض پاکستان کے لیویز فورس کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق حملہ منگی ڈیم کے علاقے میں کیا گیا دھماکے کی زد میں آنے والی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جسکے نتیجے میں لیویز فورس کے چھ اہکار ہلاک ہوگئے جن میں لیویز میجر زمان زندرہ نائب رسالدار مدثر سپاہی زین اللہ اور دیگر شامل ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان کے مطابق ہم اس سے قبل متعدد بار اور آخری بار آٹھ اگست کو میڈیا میں جاری اپنے ایک پریس ریلیز میں یہ واضح طور پر یہ تنبیہہ جاری کرچکے ہیں کہ پولیس اور لیویز جیسی بلوچ اکثریتی فورسز قابض پاکستان اور اسکے فوج کے ایماء پر بلوچ تحریک آزادی کے سامنے رکاوٹ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر ان پر بھی شدید نوعیت کے حملے ہونگے۔

جیئند بلوچ کے مطابق ہمارے بار ہاں تنبیہ کے باوجود مذکورہ فورسز براہ راست قابض فوج کی مدد کرنے اور بلوچ تحریک کے خلاف کام کرنے میں ملوث رہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر لیویز فورس اور پولیس کو وارننگ جاری کرتے ہیں کہ وہ اجتماعی اور انفرادی حوالے سے بلوچ قومی تحریک کے سامنے کسی طرح کی رکاوٹ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر مذکورہ فورسز پر مزید حملے کئے جائینگے۔