خضدار : زہری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ساتھی زخمی

551

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں انٹر کالج کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ساتھی زخمی ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق نا معلوم افراد نے انٹرکالج زہری کے قریب فائرنگ کر کےسیف اللہ لوٹانی ولد حاجی راوت خان لوٹانی کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے اس کا ساتھی لیاقت علی ولد امید علی لوٹانی شدید زخمی ہوگئے-

واقعہ کے بعد لیویز اور انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے –