خضدار: بی ایس او کا ریجنل اسکول کا انعقاد، سیاسی و سماجی نظریات زیرِ بحث

186

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن خضدار زون کے زیر اہتمام ایک ریجنل اسکول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف قومی و انقلابی تحاریک اور نظریات پر روشنی ڈالی گٸی۔

جس میں ”بلوچستان اور بین الاقوامی تناظر“ پر سنگت وہید انجم نے لیڈ آف دی جب کہ سنگت نیک جان بلوچ نے اس سیشن کو چیٸر کیا۔

دوسرا سیشن میر یوسف عزیز مگسی کی سیاسی زندگی پر تھا جسے سنگت ریاض بلوچ نے چیٸر کیا جب کہ سنگت آصف بلوچ نے لیڈ آف دی۔

تیسرا سیشن ”سیاسی و سماجی نظاموں کا ارتقاء“ پر تھا جس میں سنگت فرید مینگل نے لیڈ آف دی اور سنگت عمران بلوچ نے چیئر کیا۔

چوتھا سیشن ”سیاسی اصطلاحات“ میں سنگت منان بلوچ نے اسے چیٸر کیا جب کہ سنگت فرید مینگل نے لیڈ آف دی۔ پانچون سیشن ”میر غوث بخش بزنجو“ پر تھا جس پر سنگت شاہجہان بلوچ نے لیڈ آف دی۔

اسکول میں ایک شاعری کے نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سنگت وہید انجم، سنگت ہذیفہ بلوچ، سنگت نیک جان بلوچ، سنگت منظور بلوچ، سنگت زیاد بلوچ و دیگر ساتھیوں نے انقلابی اشعار پڑھے۔

آخر میں بی ایس او کے اس انقلابی کیڈر ساز عمل کو مزید بڑھانے اور تنظیم کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کیا گیا۔