حب چوکی میں پاکستانی فوجی چوکی پرحملہ کیا۔ بی ایل ایف

451

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب چوکی میں پل کے ساتھ مینار پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی کوہمارے سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

اس حملے میں قابض فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑاہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔