ذوالفقار پلال کی جبری گمشدگی، احتجاج جاری

272

بلوچستان کے ساحلی شہر حب چوکی سے گذشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے ذوالفقار علی پلال کی حمایت میں یکجہتی کمیٹی کا احتجاجی کیمپ آج تیسرے روز میں بھی جاری ہے۔

احتجاجی کیمپ میں سیاسی و سماجی مذہبی اور طلبا تنظیموں کے عہدے داروں نے آکر اظہار یکجہتی کی۔

اہلخانہ کے مطابق یکجہتی کمیٹی اور سیاسی سماجی تنظیموں سے مشاورت کے بعد کانفرنس کرکے آئندہ لائحہ عمل طے کرینگے۔

خیال رہے ذوالفقار علی پلال کو گذشتہ دنوں ان کے گھر سے سندھ پولیس اور رینجرز کے وردی میں ملبوس افراد نے ان کے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے زوالفقار علی پلال کی رہائی کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں آکر ان کے اہلخانہ اور یکجہتی کمیٹی ذوالفقار علی کے ممبران سے اظہار یکجہتی کی اور اپنی جانب سے مغوی ذوالفقار علی پلال کی بازیابی تک تمام جمہوری جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔