تربت:سردار عظیم ولد حسین کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں. یو بی اے

607

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات بلوچ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے شہر تجابان سنگ آباد میں ریاستی آلہ کار عظیم ولد حسین کو ٹارگٹ کرکے ہلاک کر دیا اس حملے کی زمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار عظیم ریاستی ڈیتھ اسکوڈ دیدگ گچکی اور سعید لانٹو کی سرپرستی میں علاقے میں غریب عوام کو تنگ کرکے انکی زمینوں پر بہ زور طاقت قبضہ کرکے عام بلوچوں کو مارنے اور دھمکی دینے میں ملوس تھا اور ایک زمین کے تنازے میں سردار عظیم نے ایک غریب عورت کو ٹریکٹر سے کچل دے کر زخمی کر دیا اور ریاستی ڈیتھ اسکوڈ دیدگ گچکی کی سرپرستی میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر غریب عوام کے زمینوں پر قبضہ کرکے اپنے نام کیئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم ایسے عناصر اور ریاستی آلہ کاروں کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی کہ وہ ہمارے غریب بلوچ عوام کو تنگ کرکے انکی زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت اور ریاستی سرپرستی میں بلوچ عوام پر ظلم کرنے کی اجازت کبھی بھی نہیں دے گا۔