بی ایل ایف نے آوران میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کی زمہ داری قبول کرلی

570

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ ذادری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع آواران میں زرانکولی کور(ندی) میں قائم فوجی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

آدھے گھنٹے کی لڑائی میں دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز اور انکے معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے-