بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی شدید بحران جاری ہے۔ بجلی کی بندش کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجاً ‘کے الیکٹرک’ کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا-
جبکہ مظاہرین نے بیلہ کراس کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا –
مکینوں کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بیلہ کے علاقے بڑا باغ و اس سے متصل علاقوں میں زمینداروں کے فیڈرز کو ضم کرنے اور انتظامیہ کے من مانی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، کے الیکٹرک بیلہ کو بجلی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے –
مظاہرین کے مطابق مکینوں کے بار بار درخواست و شکایت کے باوجود کے الیکٹرک انتظامیہ کے رویوں میں تبدیلی نہیں ائی ہے جس کے باعث مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں –
احتجاج کے باعث کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے –
یاد رہے بیلہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا ابائی علاقہ اور حلقہ ہے جبکہ گوادر میں بھی پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج جاری ہے –