بھائی اور والد کو منظرے عام پر لاکر انصاف فراہم کیا جائے – اسماء بلوچ

371

 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسماء بلوچ کے مطابق 11 اگست کو پنجگور سے کراچی جاتے ہوئے انکے بھائی کو ریاستی اداروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے –

اسماء بلوچ کے مطابق فورسز کے حراست و نامعلوم مقام پر منتقلی کے بعد انکے خاندان کو بھائی کے بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے –

انہوں کہا کہ میرے والد جمیل احمد گذشتہ 8 سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں، والد کے بازیابی کے منتظر تھے کہ بھائی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا –

اسماء بلوچ کے مطابق بھائی اور والد کے غیر قانونی گرفتاری و گمشدگی سے ہمارے لواحقین کرب میں مبتلا ہیں –

انہوں نے بلوچستان حکومت سمیت انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ انکے والد اور بھائی کی باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کریں –