بولان اور ہرنائی میں قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

555

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بولان اور ہرنائی میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز بولان کے علاقے خون گٹ میں پاکستانی فوج اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کیساتھ سرمچاروں کی جھڑپ ہوئی جس میں دشمن فوج اور انکے مقامی آلہ کاروں کو نقصانات اٹھانے پڑے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ رات دوسرے حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی میں زردآلو کے مقام پر قابض فوج کے ایک پوسٹ کو راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ دشمن پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔