بلوچ نوجوان جنگ آزادی کو مزید تیز کرنے پہ توجہ دیں – بشیر زیب بلوچ

696

بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر میں افغانستان کے صورتحال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی فروغ دے رہا ہے-

بی ایل اے سربراہ نے کہا کہ پاکستان جو اگ افغانستان میں لگا رہا ہے یہ آگ ایک دن پاکستان کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لے گی اور اس کی مصنوعی بنیادوں کو تباہ کر دے گی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ بلوچ قوم کو مطمئن اور پر امید رہنا چاہیے-

انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو جنگ آزادی کو مزید تیز کرنے پر توجہ دینی چاہیے یہ جنگ ہماری بقاء کے لیے ہے اور فتح ہماری ہوگی۔