بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد، نئی کابینہ منتخب

136

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت سابق زونل صدر شاہنواز بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی انفارمیشن سیکریٹری عارف بلوچ بطور مہمان خاص اور مرکزی کمیٹی ممبر وحید عباس بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں مختار میرک بلوچ زونل صدر جبکہ زاہد دوست بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عارف نے کہا کہ اس وقت بلوچ طلباء سیاست ایک اہم دور سے گزر رہا ہے جہاں طالبعلم شعوری بنیادوں پر مصروف جدوجہد ہیں. بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اپنے تنظیمی پروگرامز کے ذریعے طالبعلموں کی سیاسی، فکری اور شعوری تربیت کےلیے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کوشاں عمل ہے. تنظیموں کی مضبوطی ان کے تربیتی پروگرامز پر ہی منحصر ہے اسی لیے بساک طلباء کی ذہنی نشونما کےلیے ایک واضح پالیسی رکھتی ہے تاکہ بلوچ طلباء سیاست کےلیے ایک مضبوط اور منظم پلیٹ فارم تیار ہو جو کہ آنے والے وقتوں میں ہر نئے آنے والے چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کرسکے. ذہنی نشونما کےلیے کتاب کلچر کا پروان چڑھانا ضروری ہے. کتاب کلچر کو فراغ دینے کے لیے تنظیم کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور اس امر میں کافی حد تک کامیابی بھی حاصل کیے جا چکے ہیں لیکن ابھی یہ کاروان رواں دواں ہے. اس کے ساتھ تنظیم کی جانب سے باقاعدگی کے اسٹڈی سرکلز، ڈسکشنز اور دیگر شعوری پروگرامز باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیے جارہے ہیں جو کہ طلباء کی ذہنی نشوونما میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اس وقت شدید سیاسی، انسانی بحران سے دوچار ہے اسی طرح تعلیم کا شعبہ بھی اپنے آخری سانسیں لے رہا ہے. کہیں پڑھنے کےلیے اسکولز، کالجز موجود ہی نہیں ہیں تو کہیں سہولیات کی عدم فراہمی ہے. اسی طرح اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی طلباء کو سینکڑوں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. بلوچستان بھر میں تعلیمی اداروں کی فعالی اور بہتری کےلیے بساک ہر وقت پیش پیش ہے. بلوچ علاقوں میں شرح خواندگی معلوم کرنے کے لیے اس وقت ” بلوچ لٹریسی کمپین” بساک کی جانب سے جارہی ہے.

مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر وحید عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجگور جیسے شہروں میں تنظیم کی فعالی خوش آئند عمل ہے. ایک وقت جب یہاں سیاست پر گفتگو کرنا منع تھا آج طلباء تنظیمی پلیٹ فارمز سے شعوری جدوجہد میں حصہ لے رہے ہیں. بساک کے ساتھیوں کے انتھک محنت کے سبب آج تنظیم بلوچ علاقوں میں اپنا وجود رکھتی ہے اور طلباء کی سیاسی، فکری و شعوری تربیت کے لئے کوشاں عمل ہے. امید ہے کہ پنجگور زون کے نئے منتخب عہدیداران زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجگور بھر میں طلباء سیاست کو پھر سے متحرک کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.

اجلاس کے آخری ایجنڈہ آئندہ لائحہ عمل میں گزشتہ کابینہ کو تحلیل کر کے نئی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں مختار میرک بلوچ صدر, سمیر بلوچ نائب صدر, زاہد بلوچ جنرل سیکرٹری, عطاءاللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور عدنان بلوچ بطور انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے.