بلوچستان مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت تین افراد ہلاک

167

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات و حادثات میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں-

پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم میں پیش آیا جہاں محمد حسنی ہوٹل کے قریب سروس کے سیورج کے پانی میں دو بچے ڈوب کرہلاک ہوگئے –

دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعد میں لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے –

ادھر پنجگور کے علاقے مواچھ سراوان خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قلات کے رہائشی محمد عمر زخمی ہوگیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء چند روز قبل بجلی کی کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والے مستونگ کا رہائشی ضیاء الرحمن ولد محمد حسین اج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے ہیں –