برطانیہ: مسلح افراد کے حملے میں حملہ آور اور کمسن بچے سمیت 6 افراد ہلاک

157

برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ سے ایک مسلح شخص سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 10سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو دہشت گردی کے طور پر نہیں لیا جا رہا ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے ٹویٹ کی کہ ’’پلے متھ میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں‘‘۔

پلے متھ برطانیہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور یہاں پر برطانیہ کا ایک بڑا بحری اڈا ہے۔ یہ دارالحکومت لندن سے تقریباً 5 گھنٹے کی دوری پر ہے۔