بارکھان سمیت بلوچستان بھر میں غیر مقامی افراد کو لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مذمت کرتے ہیں – این ڈی پی

147

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں بارکھان میں حالیہ لوکل و ڈومیسائل کے مسائل پر عوامی رد عمل کو خوش آئندہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نو آبادیاتی و استحصالی پالیسیوں کے تحت آبادکاری اور کثرت کے ساتھ غیر مقامی افراد کو بوگس لوکل و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس جاری کیا جا رہا ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں ایک پالیسی کے تحت پرائیویٹ و پبلک سیکٹرز کے اعلی عہدوں پر بلوچستان کے لوکل افراد کے بجائے غیر مقامیوں کو نوازا جا رہا ہے جو یہاں کے لوکل افراد کی حق تلفی کے زمرے میں آتا ہے، اس حوالے پارٹی کا موقف ہے کہ پارٹی بلوچستان میں آبادکاری کی تمام سازشوں کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ضلع بارکھان کے نوجوانوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوگس نان لوکلز کے خلاف احتجاج کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانی کھڑے ہونگے۔