باجوڑ: فورسز پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

262

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں مسلح افراد نے فورسز پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا، حملے کی تصدیق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کردی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے مسلح افراد نے ضلع باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے کے جوابی فائرنگ سے دو سے تین حملہ آور بھی ہلاک اور تین سے چار زخمی ہوئیں۔

ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی شناخت سپاہی جمال جو چترال کا رہائشی ہے اور سپاہی ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا آج اتوار کے روز باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چمرکنڈ کے علاقے مٹاک سر میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے فوجی پوسٹ پر گوریلہ حملہ کیا جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ـ

فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ میں حملہ آوروں کے ہلاکت کے خبر کی تردید کرتے ہوئے ترجمان محمد خراسانی نے کہا میڈیا پر تین مجاہدین کی شہادت اور چار کے زخمی ہونے کی خبر چلائی گئی ہے، جو سراسر جھوٹ ہے ـ ہمارے ساتھیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔