ایس ایس ایف کی جانب سے طلباء کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد

210

ایس ایس ایف کی جانب سے مختلف یونیورسٹیوں میں جاری آنلائن رجسٹریشن، نیشنل ایم ڈی کیٹ کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ اور ڈائریکٹریٹ بلوچستان کے ذریعے بلوچستان کے طلبہ کے لیے رزروڈ نشستوں پر اپلائی کرنے کے طریقہ کار کے متعلق ایک آگاہی سیشن گذشتہ روز منعقد کیا گیا۔

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اسٹیج کے فرائض تنظیم کے رکن بانک عالیہ بلوچ نے سر انجام دیئے جبکہ آگاہی دیوان کے مقررین تنظیم کے چیئرمین فضل یعقوب بلوچ اور وائس چیئرمین نعمان بلوچ تھے.

تقریب میں انٹر میڈیٹ کالجز، میڈیکل کالجز و یونیورسٹیوں میں داخلہ کے خواہشمند طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

تقریب میں نیشنل ایم ڈی کیٹ کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ، مختلف یونیورسٹیوں میں جاری آنلائن رجسٹریشن کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور رجسٹریشن کا ڈیمو باقاعدہ ملٹی میڈیا پر ڈسپلے کرکے دکھائے گئے۔

اس کے ساتھ ہی بلوچستان ڈائریکٹریٹ کالجز کے ذریعے بلوچستان کے طلباء و طالبات کےلیے انٹرمیڈیٹ، بیچلرز اور ماسٹرز کےلیے اپلائی کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی گئی.

آخر میں طلباء و طالبات کی مذکورہ عنوان کے متعلق ان کو درپیش مسائل کے حل اور تذبذب کو دور کیا گیا۔