امریکہ اور برطانیہ کا افغانستان سے سفارتی عملے کے انخلاء کے لیے فوج بھیجنے کا اعلان

500

امریکا نے افغانستان سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لیے کابل ایئرپورٹ پر 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ امریکی فوجی 24 سے 48 گھنٹے میں ذمے داریاں سنبھال لیں گے

ترجمان پینٹا گون جان کربی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں افغانستان میں  3 انفینٹری بٹالینز کو بھیجا جائے گا۔ دو دن میں امریکی فوجی دارالحکومت کابل پہنچ جائیں گے-

رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے 600 فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا۔