افغان طالبان کے ہاتھوں لوک گلوکار قتل

301

طالبان نے افغان صوبے بغلان میں فائرنگ کر کے افغان لوک گلوکار فواد اندرابی کو قتل کردیا۔

خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق فواد اندرابی کے بیٹے جواد کا کہنا ہے کہ ‘ ایک معصوم گلوکار جو لوگوں کو تفریح فراہم کرتا تھا، طالبان نے اسے سرمیں گولی ماردی ‘۔

جواد نے بتایا کہ طالبان نے فواد کے گھر جاکر تلاشی لی تھی اور ان کے ساتھ چائے بھی پی لیکن جمعہ ، 27 اگست کو حالات بدل گئے۔

فائرنگ دارالحکومت کابل سے 100 کلومیٹر شمال میں بغلان صوبے کی اندرابی وادی میں ہوئی جہاں افغان اقتدار پر طالبان کے قبضے کے بعد سے خاصی ہلچل پائی جاتی ہے۔

گلوکار کے بیٹے نے والد کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طالبان کونسل نے موسیقار کے قاتلوں کو سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے پی کو بتایا کہ فائرنگ کی تحقیقات کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قتل کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات نہیں ہیں۔

گھچک بجانے والے فواد اندرابی کے ٹوئٹ فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہے۔

گلوکارکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں پہاڑوں کے بیچ قالین پر بیٹھے ہوئے گانا گارہے ہیں۔