آواران اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

348

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقوں آزیان اور برت میں پاکستانی فوج کی چوکیوں پر اسنائپر رائفلوں سے حملہ کرکے قابض فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ چھ اگست کو پاکستانی فورسز نے پیراندر اور دراج کور میں آپریشن کرتے ہوئے عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا، واپسی پر سرمچاروں نے آواران کے علاقے دراج کور میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام فوجی قافلوں انکے معاون کاروں سے دور رہیں، سرمچار ان کو کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں، اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔