ہرنائی: کوئلہ کی کان میں مٹی کا تو دہ گر نے سے چار کانکن جاں بحق

332

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کانکن جاں بحق ہوئے ہیں۔

لیویز کے مطابق ہفتہ کو پی ایم ڈی سی کی شاہرگ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث چار کانکن جاں بحق ہوگئے جنکی لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقے سوات اور افغانستان روانہ کر دی گئی۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔

حفاطتی قوانین پر عمل نہ ہونے اور حفاظتی انتظامات کے نہ ہونے سے بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہر سال سینکڑوں کان کن حادثات کا شکار ہوکر ہلاک یا عمر بھر کےلیے معذور ہوجاتے ہیں۔