ہرنائی میں پاکستان فوج کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ

419

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان فوج کے گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حملہ گذشتہ رات زرآلو کے مقام پر کیا گیا جہاں گشت پر معمور فورسز اہلکاروں کو گھات لگائے حملہ آوروں نے مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ حملے کی زد میں آنے والی گاڑی کو فورسز اہلکاروں نے منتقل کیا تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔