ہرنائی میں پاکستان فوج کی آپریشن، عوام اور فوج میں جھڑپ

771

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فوجی آپریشن کے کے خلاف عام عوام سراپا احتجاج ہوگئے، اور فوجی اہلکاروں نے عام عوام پر فائرنگ کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہرنائی شاہرگ میں تقریباً چار بجے بڑی تعداد میں پاکستانی فوجی اہلکار علاقے میں داخل ہوگئے جس کے باعث عوام سراپا احتجاج ہوگئے اور فوجی اہلکاروں کو گھروں میں گھسنے سے منع کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شاہرگ میں صبح 4 بجے آرمی اور ایف سی کے ہزاروں اہلکار آپریشن کے لیے پر آئے تھے لیکن اہل علاقہ نے ان کو گھروں میں داخل ہونے سے صاف انکار کردیا۔ اس صورت حال میں شاہرگ کے عوام اور فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ اہلکاروں نے عوام پر فائرنگ کی جبکہ جواب میں عوام نے ان پر پتھراؤ کیا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تقریباً 44 بڑی گاڑیاں، پچاس کے قریب چھوٹی گاڑیاں، 10 ٹرک، 7 کوسٹر بس فوجی اہلکاروں سے بھرے تھے جبکہ ان میں 200 کے قریب کمانڈوز بھی شامل تھے جبکہ چار کے قریب ہیلی کاپٹر پورے علاقے میں گشت کرتے رہیں۔

تاہم علاقہ مکینوں کی مداخلت کرنے پہ فوجی اہلکار پسپا ہوئے جبکہ انتظاميہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فوجی اہلکار اس علاقے میں کس وجہ سے گئے تھے۔