گوادر: کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاور پر مسلح افراد کا حملہ

423

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے کمیونیکشن کمپنی کے ٹاور کو پہلے فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا اور بعد میں تمام مشینری کو آگ لگا کر جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے نواحی گاوں کپر تحصیل پسنی میں کمیونیکشن کمپنی یوفون کے ٹاور کو مسلح افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد آگ لگادی جس سے ٹاور کی مشینری مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

تاہم اس حملے اور حملہ آوروں کے حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس سے قبل کیچ، پنجگور، قلات اور بلوچستان کے دیگر کئی علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں اس نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔