گوادر : پانی، بجلی اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی، عوام سراپا احتجاج، شہر مکمل بند

263

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے –

جمعرات کی صبح شہر کے اہم شاہراہوں پر شہریوں نے ٹائر جلا کر ہرقسم کے ٹریفک کی روانی معطل کردی اور مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنوں میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہیں –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاوید کمپلیس، میرین ڈرائیو پر شہریوں کی بڑی تعداد ٹائر جلا کر سراپا احتجاج ہیں –

احتجاجی شہریوں نے حکومت، سیاسی قائدین کے خلاف غم و غصہ اور مسئلہ کے حل میں ناکامی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک بجلی اور پانی نہیں دیا جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے، پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی اور مسائل کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق عورتوں کی ایک بڑی تعداد نے نیشنل پارٹی کے دهرنے میں آکر دهرنا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تین دنوں سے روڈ پہ بیٹهے ہیں ہمیں کوئی پوچهنے نہیں آیا آج آپ لوگ سیاست چمکانے آئے ہو؟

انہوں نے کہا کہ جهنڈے اتار کر کسی پارٹی کے بغیر دهرنے دیں ہم سمجھے گے کہ آپ لوگ گوادر کیساتھ مخلص ہو –

آج کے پہیہ جام ہڑتال میں شریک آسیہ بی بی نے کہا کہ گوادر آج متحد ہے پارٹیوں سے بالاتر ہوکر گوادر کو بچانا ہے –

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو پیاسا مارکر یہ کس کو یہاں ترقی دینا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ یہاں کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکر گوادر کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے –

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر میں پہیہ جام ہڑتال بدستور جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد دھرنے کے مقام پر پہنچ رہے ہیں –