کیچ: عید کے روز جبری طور لاپتہ نوجوان بازیاب نہ ہوسکا

197

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مہراج ولد اسلم سکنہ آبسر تربت کے نام سے ہوا ہے جو ایک طالب علم ہے۔

مذکورہ شخص کو فورسز نے عید کے دوسرے روز آبسر بلوچی بازار سے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ لاپتہ افراد بازیابی کے لئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ پچھلے ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہیں جبکہ عید کے روز کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اور کراچی میں ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔