کیچ: سرحد پر باڑ لگانے والے پاکستان فوج کے اہلکاروں پر حملہ

495

مغربی و مشرقی بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمتھ لائن پہ باڑ لگانے پر معمور پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے شیراز چُکاپ کور (ندی) کے مقام پر مغربی و مشرقی بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمتھ لائن پر باڑ لگانے والے پاکستانی فوج پر آج صبح سات بجے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے فوراََ بعد دو ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فورسز کو اس حملے میں جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم انتظامیہ یا عسکری ذرائع کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

بلوچستان میں عموماً اس نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔