کیچ: جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری پکنک پرجانےوالے 4 افراد لاپتہ

235

بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی تحصیل مند سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چار نوجوان تیں دن قبل پہاڑی علاقےمیں پکنک پر گئے تھے کہ انہیں فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا –

لاپتہ نوجوانوں کی شناخت صابر، حیاتان، قادو اور قابوس کے ناموں سے ہوئے ہیں جو تحصیل مند گیاب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں –

یاد رہے کہ رواں ہفتے فورسز نے تحصیل مند کے مسجدوں سے اعلانات کرتے ہوئے لوگوں کو باہر نہ نکلنے کی اپیل کی تھی –

تاہم مقامی لوگوں کے مطابق ہم اپنے گھروں میں محصور نہیں ہوسکتے ہیں ہماری زندگی کی بنیادی ضروریات کے لیے باہر نکلنے اور جنگلات سے آگ جلانے کے لیے لکڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے –

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے لوگوں کو جنگل اور پہاڑوں کی طرف جانے سے منع کیا ہے جو زیادتی ہے –

تاہم فورسز کی طرف سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک دہائی سے تواتر کے ساتھ جاری ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وی بی ایم پی پچھلے ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہے۔