کچھی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک

410

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر کے علاقے کچھی میں دھماکہ ہوا ہے جہاں دھماکے کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھی مٹھری کے قریب پیرعزت شاہ کے مقام پر ایک بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسد اللہ ولد واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی جبکہ ہلاک شخص کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص اس وقت دھماکے کی زد میں آیا جب وہ گھر کے لئے پینے کا پانی لانے جارہا تھا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا دھماکہ اصل ہدف کون تھا۔