کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی

262

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی، شہر میں اکثر پیٹرول پمپ بند ہوگئے۔

شہر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس مسئلہ کے حوالے سے حکام کا تاحال موقف سامنے نہیں آیا ہے کہ شہر بھر میں پیٹرول کی قلت کس طرح پیدا ہوئی ہے۔ بعض عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کا مصنوعی بحران لایا گیا ہے جبکہ بلیک میں پٹرول فروخت کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں پیٹرول کی آمد ایران سے ہوتا ہے سرحد کے بندش کی وجہ ہر روز پیٹرول کی قیمت بڑھتی جارہی ہے جبکہ مارکیٹ میں اس وقت پیٹرول سمیت کئی خردونوش کی سامان نایاب ہوچکے ہیں ۔