کوئٹہ میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف احتجاج

254

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے رہائشی پریشان کیسکو حکام کے خلاف احتجاجی روڈ بلاک کردیا.

‏کوئٹہ کلی مبارک، ہدہ، اسپنی روڑ اور گردونواح میں بجلی کی شدید بحران کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً اسپنی روڑ بند کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دوسری ایس ڈی او کیسکو بروری نے اسی بغض و عداوت میں دوپہر ایک بجے بجلی کی سپلائی بند کردی تھی جو تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوا ہے گذشتہ روز مند کے رہائشی بجلی کی عدم فراہم کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک کئے ہوئے تھیں۔

کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی عدم فراہم کے باعث مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے اس رویہ کو عوام دشمنی کرار دیا ہے۔

اسپنی روڑ مظاہرین نے انتظامیہ کے رویہ کے خلاف روڈ بلاک کرکے کیسکو انتظامیہ کے رویہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا مطالبہ تھا کے شدید گرمی کے باعث کل مبارک ہدہ و گرد نواح کے مکینوں کو بجلی کی فراہم یقینی بنایا جائے۔